وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے آج ملک بھر میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے باقاعدہ احتجاج کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس حوالہ سے لاہور کے علاقہ رائیونڈ شہر میں جامع مسجد اثناء عشریہ کے امامِ جمعہ حجۃ الاسلام محمد جواد نجفی نے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح بےگناہ جوانوں کو اُٹھایا جانا قابلِ قبول نہیں، کوئی بھی محبِ وطن اور ذی شعور پاکستانی یہ نہیں چاہتا کہ مجرم کی پکڑ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی نوجوان اس وقت لاپتہ ہے انہیں بازیاب کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں تمام شواہد کے ساتھ پیش کیا جائے۔
۔












