22

اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض کو تعزیتی پیغام

  • News cod : 16150
  • 25 آوریل 2021 - 18:39
اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض کو تعزیتی پیغام
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ  اور اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے رکن حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ  اور اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے رکن حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی زید عزہ

رکن اہل بیتؑ عالمی اسمبلی اور سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سلام علیکم

آپ کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ زکیہ نقوی کی انتقال افسوس اور دکھ کا باعث ہوا اور اس نقصان پر آپ سمیت مرحومہ کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔

محمد جواد زارعان

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16150