وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہاکہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے۔ عظیم عید مباہلہ اسلام کی مسیحیت پر لازوال فتح کا تاریخی دن ہے۔24 ذوالحجہ کومباہلہ میں سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم خداوندی سے نجران کے مسیحیوں سے مباہلے کے لئے اِس شان وشوکت سے چلے کہ امام حسین ؑ کو گود میں لیا، امام حسنؑ کی انگلی پکڑی ، آپ کے پیچھے جناب سیدہ فاطمة الزہرا ؑ اور ان کے پیچھے حضرت علی ؑ تھے۔حضور چاہتے تو مدینہ کی کثیر آبادی میں سے دیگر کچھ افراد کو بطور مبصر بھی لے جا سکتے تھے مگر
آپ نے واضح کر دیا کہ اسلام کی حفاظت اور بقاءانہی پانچ ہستیوں کے دم سے ہوگی۔علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ بلاشبہ”غدیر “اور” مباہلہ“ دو عظیم عیدیں ہیں جنہیں فقط کھانے پینے کی حد تک منانا نہیں چاہیے بلکہ دیگر مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں کو بھی کھانے کی دعوت دینا چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ غدیر میں کیا ہوا اور مباہلہ میں ان کے بزرگان کو کس طرح شکست ہوئی؟عظیم فتح اسلام مباہلہ کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 23 سال تک تبلیغ کی ۔ مدینہ تشریف لانے کے بعد اسلامی حکومت قائم کی ۔ ان 10 سالوں میں پورا جزیرہ ¿ عرب اسلام کے دائرہ میں داخل ہو گیا۔اپنی حیاتِ مبارکہ کے آخری دنوںایک تاریخی عمل کے ذریعہ واضح فرما دیا کہ اسلام کا نظام چلانے کے اہل کون ہیں۔یہ واقعہ ”مباہلہ“ کہلاتا ہے جب نجران کے نصارہ سے حکم خدا کے تحت فرمایا فمن حاجّک فیہ من بعد ماجآ ک من العلم فقل تعالو ا ندع ابناءناو ابناءکم و نساءنا و نساءکم و انفسنا و انفسکم ثم نبتہل فنجعل لعنت اللہ علی الکاذبین۔ترجمہ :آ پ کے پاس علم آجانے کے بعد بھی اگر یہ لوگ (عیسیٰ ؑ کے بارے میں)آپ سے جھگڑا کریں تو آپ کہہ دیں :آو ¿ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے بیٹوں کو بلاو ¿، ہم اپنی بیٹیوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنی بیٹیوں کو بلاو ¿، ہم اپنے نفسوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے نفسوں کو بلاو ¿، پھر دونوں فریق اللہ سے دعا کریں کہ جو جھوٹا ہو اس پر اللہ کی لعنت ہو(العمران ۔61)۔
مباہلہ سے واضح ہوگیا اسلام کی حفاظت پانچ ہستیوں کے دم سے ہوگی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہاکہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے۔ عظیم عید مباہلہ اسلام کی مسیحیت پر لازوال فتح کا تاریخی دن ہے۔24 ذوالحجہ کومباہلہ میں سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم خداوندی سے نجران کے مسیحیوں سے مباہلے کے لئے اِس شان وشوکت سے چلے کہ امام حسین ؑ کو گود میں لیا، امام حسنؑ کی انگلی پکڑی ، آپ کے پیچھے جناب سیدہ فاطمة الزہرا ؑ اور ان کے پیچھے حضرت علی ؑ تھے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20631












