وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ قوم پوری قوت کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پرفخر ہے۔
علامہ سید مرید حسین نقوی نے مزید کہا کہ وطن کی محبت میں جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو سلام، اللہ شہداء کو جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔