43

ورلڈ فیڈریشن کے مہمانان گرامی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

  • News cod : 37704
  • 06 سپتامبر 2022 - 14:56
ورلڈ فیڈریشن کے مہمانان گرامی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد
اس تقریب میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے اپنے معزز مہمانوں کی خدمت میں ایک یادگار شیلڈ اور کتب کا تحفہ پیش کیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الکوثر میں ورلڈ فیڈریشن کے مہمانان گرامی کے دورے کے موقع پر المصطفی آڈیٹوریم میں علماء کرام اور شھر کے معززین کے ساتھ ایک پروقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز جامعہ کے فاضل جناب قاری غلام رسول نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد طلاب جامعہ نے تواشیح پیش کی جسے بے حد سراہا گیا اس مرحلے پر جامعہ الکوثر کے جملہ امور میں مہمانان گرامی کی گہری دلچسپی دیکھتے ہوئے جامعہ میں انجام پانے والی مختلف علمی و ہم نصابی سرگرمیوں پر مبنی ایک تعارفی ڈاکومنٹری پیش کی گئی جبکہ علامہ شیخ انور علی نجفی دام ظلہ نے مختصر خطاب بھی کیا۔ یہ تقریب اس اعتبار سے مدتوں یاد رکھی جائے گی کہ اس تقریب میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے اپنے معزز مہمانوں کی خدمت میں ایک یادگار شیلڈ اور کتب کا تحفہ پیش کیا جبکہ ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے بھی شیخ الجامعہ کی خدمت میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اس طرح یہ تقریب اپنے دامن میں انگنت فیوض و برکات اور ناقابل فراموش لمحات سمیٹے اپنے اختتام کو پہنچی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37704