وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 34واں انٹرنیشنل بک ایگزبیشن تہران کا افتتاح 10 مئی بروز بدھ صبح 10 بجے مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں ہوا۔
واضح رہے کہ اس سال مصلی امام خمینی(رح)، تہران میں منعقدہ نمائش میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ ناشرین(publisher) فیزیکلی شرکت کر رہے ہیں، جبکہ فیزیکل نمائش کے ساتھ ساتھ 1200 ناشر اپنی کتابوں کو ketab.ir پر ڈال کر آنلائن شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 34ویں بین الاقوامی کتابی نمائش میں تقریباً تین ہزار ایرانی اور غیر ایرانی پبلشرز شریک ہیں۔
بین الاقوامی کتاب نمائش تہران میں تاجکستان مہمان خصوصی کے عنوان سے شریک ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں تاجکستان کے ثقافتی وزیر بھی اس نمائش کا دورہ کریں گے۔
تہران بین الاقوامی کتاب نمائش ہر روز صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں کتاب سے لگاؤ اور انس رکھنے والوں کیلئے کھلی رہے گی اور یہ نمائش 20 مئی تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ کتابوں کی آنلائن نمائش کا کتاب دوست افراد 24 گھنٹے ویزیٹ کر سکیں گے۔












