وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں زائرین کے امور کے مسؤل علامہ مجیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے قائد ملت جعفریہ کو عید زہراء کی مناسبت سے گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، اربعین سے متعلقہ امور زائرین اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ نے ان اقدامات کو سراہا اور مذید مختلف پروگرامز کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی۔












