وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شعیہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں شعبہ زائرین کے مسؤل علامہ مجیرحسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے استاد العلماء مفسّر قرآن حجتہ السلام و المسلیمن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی جس میں مختلف قومی و علمی مسائل پر گفتگو کی گئی اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کوشش کو بروئے کار لانے پر غور و خوض کیا گیا۔
علاوہ بریں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کی تازہ شائع شدہ کتب کا تحفہ مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمت میں پیش کیا اور عیدِ زہرا(س) کی مناسبت سے مبارکباد بھی دی۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی مفسّر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات
شعیہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں شعبہ زائرین کے مسؤل علامہ مجیرحسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے استاد العلماء مفسّر قرآن حجتہ السلام و المسلیمن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50690












