19

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 5188
  • 09 دسامبر 2020 - 21:56
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حوزہ ٹائمز|رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے پختہ اور راسخ ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ یزدی کی شخصیت میں دینی اور انقلابی غیرت نمایاں طور پر موجود تھی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے پختہ اور راسخ ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ یزدی کی شخصیت میں دینی اور انقلابی غیرت نمایاں طور پر موجود تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے انتقال پر حوزہ علمیہ قم ، مراجع عظام، جامعہ مدرسین کی اعلی کونسل ، مرحوم کے شاگردوں، دوستوں ، ارادتمندوں اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کی انقلاب سے قبل انقلابی اور اسلامی سرگرمیوں نیز ملکی انتظامات میں اہم خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ یزدی نے عدلیہ کی سربراہی، گارڈين کونسل کی رکنیت ، خبـرگان کونسل کی رکنیت اور پارلیمنٹ کی رکنیت کے دوران اہم خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ علمی اور فقہی شعبہ میں بھی گرانقدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت ، مغفرت اور رضوان نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5188