وفاق ٹائمز، جامعه امام صادق علیه السلام میں جامعه کی تعلیمی حکمت کے حوالے سے ایک اهم اجلاس منعقد هوا ۔
اجلاس کی صدارت مدیر محترم جناب حجة الاسلام والمسلمین علامه محمد جمعه اسدی نے کی صدارتی خطاب کرتے هوئے جامعه امام صادق علیه السلام کے طلاب کو وعظ و نصیحت کی اور جامعه امام صادق علیه السلام کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل پیراهونے کی تلقین کی صدارتی خطاب میں مدیر محترم نے فرمایا که جامعه امام صادق علیه السلام کی تاریخ درخشان هے ۔
اس وقت دنیا کے بهت سارے ممالک میں جامعه امام صادق علیه السلام کے فارغ التحصیلان اپنی عظیم خدمات انجام دے رهے هیں ۔
آپ حضرات بھی بھر پور انداز میں محنت کریں اور مکتب اهل بیت علیهم السلام کی خدمت کرنے کا جذبه پیدا کریں اور بلوچستان کی تعلیمی محرومی کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔
مجھے خوشی هے که آج جامعه امام صادق علیه السلام میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بهت بڑی تعداد میں طلاب موجود هیں جو که اس سے پهلے اتنی بڑی تعداد میں نهیں آئے تھے ۔
محترم حجت السلام والمسلمین آقای محمد ابراہیم حلیمی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الله تعالٰی نے دین مبین اسلام و مکتب اہلبیت کی خدمت کےلیئے آپ کو قبول و منتخب کیا ہے۔
میری نظر میں انسان کے لیئے اس سے بڑی سعادت نہیں ہوسکتی
علامه اکبر حسین زاهدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ: جامعہ امام صادق علیہ السلام پھلے چالیس سال سے فعال ھے اور پاکستان کے چار صوبے بشمول گلگت بلتستان کے سنکیڑوں طلاب علوم دینیہ سے فیضیاب ہوکر اسوقت اندرون ملک و بیرون ملک مکتب اہل البیت کی خدمات سر انجام دے رھے ھیں۔
الحمدللہ اسوقت بلوچستان کے سات آٹھ اضلاع سے کافی تعداد میں طلاب نے جامعہ داخلہ لیا ہے۔
مجھے امید واثق ھے کہ آپ طلاب علوم دینیہ کے حصول میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔
جامعہ امام صادق میں اس بار حوزوی علوم کے ساتھ ساتھ انگلش لنگویج کمپیوٹر کی کلاسیں بھی منعقد ہو رہی ہیں تاکہ طلاب جدید علوم سے بھی مسلح ہو کہ بہتر انداز میں دین کی خدمت کرنے کا موقع مل سکے۔
طلاب سے امید ھے کہ جامعہ کے قوانین و مقررات پر عمل پیرا ہوکر کسی بھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔












