21

قرآن مجید کے مطابق انسان کے دشمن جنات اور انسانوں سے ہیں، مولاناتطہیر زیدی

  • News cod : 52369
  • 08 دسامبر 2023 - 22:22
قرآن مجید کے مطابق انسان کے دشمن جنات اور انسانوں سے ہیں، مولاناتطہیر زیدی
شیطان دلوں میں وسوسے پیدا کرتا ہے جبکہ خود انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے، جو اسے گناہ کی طرف ورغلاتا ہے

وفاق ٹائمز، جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میںخطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجتہ الاسلام مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ انسان کو دشمن شناس ہونا چاہیے ۔قرآن مجید کے مطابق انسان کے دو دشمن ہیں جو جنات اور انسانوں سے ہیں۔

شیطان دلوں میں وسوسے پیدا کرتا ہے جبکہ خود انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے، جو اسے گناہ کی طرف ورغلاتا ہے۔

انہوں نے کہا انسان کو اپنے نفس کو پہچاننا اور اس پر کنٹرول کرنا چاہیے ۔ انسان جب پہچان لیتا ہے کہ میرا نفس مجھے راہ راست پر نہیںآنے دے رہا تو وہ نیکی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنات اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی، وہ مساجد اور مجالس میں بھی آتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52369

ٹیگز