4

پاکستانی فیلڈ مارشل کی ایرانی حکام سے ملاقات، اگلے مذاکراتی دور کا فیصلہ کریں گے، ایران

  • News cod : 64194
  • 16 آوریل 2026 - 16:47
پاکستانی فیلڈ مارشل کی ایرانی حکام سے ملاقات، اگلے مذاکراتی دور کا فیصلہ کریں گے، ایران
پاکستانی فیلڈ مارشل کی ایرانی حکام سے ملاقات، اگلے مذاکراتی دور کا فیصلہ کریں گے، ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ آئندہ مذاکراتی دور سے متعلق فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

ایک باخبر ذریعے کے مطابق، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی اعلی سطحی وفد کی ایرانی حکام سے ملاقات کے بعد ایرانی مذاکراتی ٹیم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہے اور پھر امریکہ کے ساتھ اگلے مذاکرات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کو ایران کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جو آئندہ مذاکراتی عمل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

اسی دوران ایرانی مؤقف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کو مذاکرات کے لیے ایک منطقی فریم ورک کا پابند رہنا ہوگا اور غیر ضروری مطالبات یا وعدوں کی خلاف ورزی سے گریز کرنا ہوگا تاکہ مذاکراتی عمل متاثر نہ ہو۔

ادھر امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن آئندہ مذاکراتی دور کے آغاز کے لیے آمادہ ہے، تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بات چیت کے آغاز کے لیے بنیادی اصولوں کی پابندی ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64194

ٹیگز