2

سندوس سکردو کا عظیم جذبۂ ایثار؛ 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کا چک ملتِ ایران کے نام دے دیا

  • News cod : 64235
  • 22 آوریل 2026 - 18:46
سندوس سکردو کا عظیم جذبۂ ایثار؛ 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کا چک ملتِ ایران کے نام دے دیا
سندوس سکردو کا عظیم جذبۂ ایثار؛ 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کا چک ملتِ ایران کے نام دے دیاسرکردگان، مرد و خواتین اور بزرگوں نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یاد رہے سندوس سکردو، سکردو کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہے

اہلیانِ سندوس سکردو بلتستان نے سرپرستِ اعلیٰ انجمنِ امامیہ بلتستان و امامِ جمعہ والجماعت سکردو قبلہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری، انجمنِ امامیہ کی مرکزی کابینہ اور اراکینِ نظارت کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے عطیہ کے طور پر 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کا چک دے دیا۔

اہلیانِ سندوس سکردو نے ملتِ اسلامی ایران کے لیے عطیہ کے طور پر جمع کی گئی رقم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندوس کے علماء، عمائدین، سرکردگان، مرد و خواتین اور بزرگوں نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر اہلیانِ سندوس کی جانب سے جناب حسن حسرت اور جناب حاجی محسن نے ایک کروڑ ترپن لاکھ روپے کا چک علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور آغا باقر الحسینی کے حوالے کیا۔

اس موقع پر علامہ شیخ حسن جعفری اور آغا باقر الحسینی نے اہلیانِ سندوس اور عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبۂ ایثار کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ان کے رزق و کاروبار میں مزید برکت عطا فرمائے۔

واضح رہے دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی کے لیے عطیہ کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے سندوس سکردو، سکردو کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64235

ٹیگز