0

پاپ کی ٹرمپ اور نیتن یاہو پر سخت تنقید: دنیا چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے

  • News cod : 64207
  • 18 آوریل 2026 - 18:17
پاپ کی ٹرمپ اور نیتن یاہو پر سخت تنقید: دنیا چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی بیانات کے بعد، کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پاپ لیو چہاردہم نے ایک بار پھر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ان عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت کی جو دین کو جنگ کے جواز کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

کیمیرون کے شمال مغربی شہر بامندا میں واقع سینٹ جوزف کیتھیڈرل میں اپنے خطاب کے دوران پاپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ دنیا اس وقت چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور واشنگٹن و تل ابیب کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاپ نے کہا: “افسوس ان لوگوں پر جو دین اور یہاں تک کہ خدا کے نام کو بھی اپنے فوجی، سیاسی اور معاشی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور مقدسات کو آلودہ کرتے ہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہب کو جنگ اور تشدد کے لیے استعمال کرنا ایک خطرناک رجحان ہے۔

انہوں نے بالواسطہ طور پر ان بیانات کی طرف بھی اشارہ کیا جن میں امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے فوجی “حضرت عیسیٰ کے لیے” جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاپ نے ایسے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو تباہی سے بچانے والی اصل قوت انسانوں کے درمیان اتحاد، ہمدردی اور باہمی تعاون ہے۔

پاپ لیون چہاردہم نے آخر میں کہا کہ اگرچہ دنیا کو چند طاقتور افراد نقصان پہنچا رہے ہیں، لیکن عوام کی بڑی تعداد اب بھی امن اور یکجہتی کے لیے کھڑی ہے، جو امید کی ایک کرن ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64207

ٹیگز