27

سفاک دہشت گرد بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ملکی امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، سربراہ جے یو پی

  • News cod : 7135
  • 04 ژانویه 2021 - 19:48
سفاک دہشت گرد بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ملکی امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، سربراہ جے یو پی
جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے بلوچستان مچھ کے علاقے گیشترین میں گیارہ کان کنوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کو سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش قرار دیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے بلوچستان مچھ کے علاقے گیشترین میں گیارہ کان کنوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کو سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہے کہ سفاک دہشت گرد صرف بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ملکی امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔اپنے تعزیتی بیان میں پیر معصوم نقوی نے استفسار کیا کہ اگر مزدوروں کو بھی دہشت گردنشانہ بنارہے ہیں۔تو بلوچستان میں کام کرنے والے والی درجنوں خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی کیا ہے ؟بے گناہ مزدوروں کو ہاتھ پاو ں باندھ کردہشت گردوں قتل کر جاتے ہیں ، تاکہ ملک میں نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات کروائے جا سکیں۔ لیکن اس بار بھی بھارتی ایجنٹوں کو مایوسی ہوگی ۔ چونکہ تمام مکاتب فکر، مذاہب اور قومیتوں کے لوگ باہم شیر و شکر ہیں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7135