16

حیدرآباد میں “جشن میلاد جناب فاطمۃ الزہراؑ ” اور یوم مادر کا انعقاد

  • News cod : 10008
  • 08 فوریه 2021 - 21:36
حیدرآباد میں “جشن میلاد جناب فاطمۃ الزہراؑ ” اور یوم مادر کا انعقاد
مقررین نے اپنے خطاب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی نیز تربیت اولاد کے حوالے سے خاتون جنتؑ کی تعلیمات اور کردار کو اجاگر کیا محفل میلاد میں منقبت خواں خواتین اور بچیوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان  میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدرآباد کی جانب سے محفل میلاد بمناسبت ولادت باسعادت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد امام بارگاہ حسینیہ لطیف آباد نمبر 10 میں ہوا ۔اس جشن سعید سے خصوصی خطاب ذاکرہ محترمہ فرحت ادیبہ رضوی نے  اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت محترمہ عظمی تقوی نے کیا ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی نیز تربیت اولاد کے حوالے سے خاتون جنتؑ کی تعلیمات اور کردار کو اجاگر کیا محفل میلاد میں منقبت خواں خواتین اور بچیوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان  میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس پرمسرت موقع پر میلاد میں شریک خواتین کے درمیان یوم مادر کی مناسبت سے قرعہ اندازی کی گئی اور تحائف تقسیم کئے گئے  جشن میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10008