29

مخدوم مرید کاظم کی رسم سوئم، علامہ تقی نقوی کی سربراہی میں ایس یو سی کے وفد کی شرکت

  • News cod : 10064
  • 09 فوریه 2021 - 13:14
مخدوم مرید کاظم کی رسم سوئم، علامہ تقی نقوی کی سربراہی میں ایس یو سی کے وفد کی شرکت
علامہ سید محمد تقی نقوی نے آخری خطاب میں علامہ ساجد نقوی اور وفد کی طرف سے مرحوم کے لواحقین، عزیز و اقارب اور احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ملّی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم کی پرخلوص ملّی خدمات قابل تعریف ہیں، جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر مال خیبر پختونخوا مخدوم سید مرید کاظم آف بلوٹ شریف کی رسم سوئم میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کی سربراہی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی اور مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر پر مشتمل وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی میں شرکت کی۔

علامہ سید محمد تقی نقوی نے آخری خطاب میں علامہ ساجد نقوی اور وفد کی طرف سے مرحوم کے لواحقین، عزیز و اقارب اور احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ملّی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم کی پرخلوص ملّی خدمات قابل تعریف ہیں، جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی خدمات اور کوششوں کی بنا پر ملی پلیٹ فارم کے دو سینیٹرز کامیاب ہوکر ایوان بالا میں پہنچائے گئے۔ مرحوم کی ان کاوشوں کو تاریخ کے اوراق پر سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔ آخر میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کراتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10064