14

انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، سربراہ مجمع طلاب سکردو بلتستان

  • News cod : 10174
  • 10 فوریه 2021 - 12:24
انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، سربراہ مجمع  طلاب سکردو بلتستان
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد نذیر عرفانی نے انقلاب اسلامی کے 42ویں سالگِرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جس پر پوری امت مسلمہ متحد و متفق ہے ،انقلاب کے لئے عوامی جدوجہد کاجو طریقہ کار اختیارکیا گیا، اس سے استفادہ کرکے دنیا کے دوسرے خطوں میں بھی اسی قسم کی کوششیں کی جا سکتی ہیں.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد نذیر عرفانی نے انقلاب اسلامی کے 42ویں سالگِرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جس پر پوری امت مسلمہ متحد و متفق ہے ،انقلاب کے لئے عوامی جدوجہد کاجو طریقہ کار اختیارکیا گیا، اس سے استفادہ کرکے دنیا کے دوسرے خطوں میں بھی اسی قسم کی کوششیں کی جا سکتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اندر ملی یکجہتی کو مضبوط بناکر جس ملک میں بھی کوشش کی جائے اور عوام کو متحرک کیا جائے تو عوام کی طرف سے مثبت تعاون سامنے آئے گا۔ انقلاب اسلامی ایران کا بھی سب سے بڑا درس یہی ہے کہ قرآن کی آفاتی تعلیمات کا نفاذ ہو، تفرقے اور انتشار کا خاتمہ ہو، اتحاد کی فضا ءقائم ہولہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، تفرقہ بازی اور انتشار اور اس کے اسباب و عوامل کے خاتمے کی کوشش کریں اور پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعہ تبدیلی لانے کی جدوجہد کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے۔ جس کے لیے سینکڑوں علماء، مجتہدین، مجاہدین، اسکالرز، دانشوروں اور عوام نے اپنے خون، اپنی فکر، اپنے قلم، اپنی صلاحیت، اپنے عمل، اپنے سرمائے، اپنی ذات اور اپنے خاندان کی قربانیاں دے کر انقلاب اسلامی کی عمارت کو مضبوط کیا۔ جس کی روشن مثال حاج قاسم سلیمانی کی بہیمانہ شہادت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10174