11

امام خمینیؒ نے الہی نظام قائم کیا اور اللہ کے قانون کو نافذ کیا، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 10352
  • 12 فوریه 2021 - 0:07
امام خمینیؒ نے الہی نظام قائم کیا اور اللہ کے قانون کو نافذ کیا، علامہ امین شہیدی
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ انقلاب نے پیغام دیا ہے کہ امریکہ اور روس کے بغیر بھی آزادی سے زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ انقلاب نے پیغام دیا ہے کہ امریکہ اور روس کے بغیر بھی آزادی سے زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔انقلاب نے شرق و غرب کی نفی کی اور اسلامی نظام کا نعرہ لگایا۔یہ کمزوروں کی طاقت سے استکبار کے خلاف لایا گیا انقلاب تھا۔

انہوں نے کہا کہ نظام حکومت،معیشت، تعلیم غرض ہر چیز مغربی رنگ میں رنگی ہوئی تھی۔ایک ثقافتی یلغار ہو اور کمزور قوموں کو الجھا کر ان ممالک کے وسائل کو لوٹا جا رہا تھا۔ہر چیز دو بین الاقوامی طاقتوں کے کنٹرول میں تھی  ایسے میں ایک درویش اللہ پر ایمان اور اپنے نطریات پر پختہ یقین اور کردار  کی بلندی ہو وہ آتا ہے اور اڑھائی ہزار سالہ نظام کی بساط لپیٹ دیتا اور وہ بھی اس کی جو  علاقے میں سپر پاور کا چوکیدار ہو۔یہ واقعا امام خمینیؒ کا کمال تھا۔ اللہ کے اصولوں  پر چل کر ،دین کی پیروی کر کے، مجتہدین کو رول ماڈل بنا کر اور ائمہ کی حکمت کو سمجھ کر اگر کوئی قوم اٹھتی ہے تو وہ انقلاب لے آتی ہے اور اس انقلاب کو بچا کر رکھتی ہے۔حکومت تو ایران میں پہلے بھی شیعہ کی تھی  مگر امام خمینیؒ نے الہی نظام قائم کیا اور اللہ کے قانون کو نافذ کیا۔اسلامی ریاست شیعہ سنی کی تقسیم سے بلند ہے یہ قرآن و سنت کی حکومت ہے۔اس انقلاب کا تعلق مظلوموں سے تھا اس لیے دنیا بھر کے مظلوموں کو ایک راہ دکھائی ہے۔
اس پروگرام کو سینکڑوں لوگوں نے لائیو دنیا بھر سے ملاحظہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10352