38

زیارت عاشورا کا حیرت انگیز اثر

  • News cod : 10363
  • 12 فوریه 2021 - 8:48
زیارت عاشورا کا حیرت انگیز اثر
مرحوم میرزا محلاتی نے اپنی زندگی کی آخری تیس سال میں کبھی بھی زیارت عاشورا پڑھنے کو ترک نہیں کیا۔ اگر کبھی بیماری یا کسی اور وجہ سے زیارت عاشورا پڑھنا ممکن نہ ہوتا تو کسی کو ان اپنی نیابت میں پڑھنے کا توصیہ کرتے تھے۔

مرحوم شہید دستغیب(رہ) نے اپنی “حیرت انگیز داستانیں” نامی کتاب میں زیارت عاشورا کی اہمیت کے بارے میں ایک حکایت نقل کی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے:
سو سال پہلے کا واقعہ ہے کہ نجف اشرف کا ایک عالم دین حضرت عزرائیل کو خواب میں دیکھتا ہے اور اس سے سوال کرتا ہے:
کہاں سے آرہے ہو؟
موت کے فرشتے نے کہا:
میں میرزا ابراہیم محلاتی کا قبض روح کر کے شیراز(ایران کا ایک مشہور شہر) سے آرہا ہوں،
آیت اللہ دستغیب نے پوچھا: ابھی ان کی روح کس حالت میں ہے؟
فرشتہ موت نے کہا: وہ عالم برزخ کے خوبصورت باغ میں بہترین حالت میں ہے۔
اللہ تعالی نے ایک ہزار فرشتوں کو میرزا محلاتی کی خدمت کے لیے مامور کیا ہے۔
مرحوم دستغیب نے دوبارہ سوال کیا:
مرحوم محلاتی کی علمی مرتبت، تدریس اور سینکڑوں شاگردوں کی تربیت کے بموجب یہ عظیم مقام حاصل ہوا ہے؟!
حضرت عزرائیل نے جواب دیا: نہیں،
آیت اللہ مزید فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: پھر ان کی مسلسل نماز جماعت کی ادائیگی اور فقہی احکام بیان کرنے کی وجہ سے ان کو ایسا مقام عطا ہوا ہے؟
فرشتہ موت نے جواب دیا: نہیں،
میں نے مزید سوال کیا:
پھر ان کو کیسے ایسا عظیم مرتبہ ملا؟
حضرت عزرائیل نے جواب دیا:
زیارت عاشورا پڑھنے کے سبب یہ مقام انہیں نصیب ہوا ہے۔
منقول ہے کہ مرحوم میرزا محلاتی نے اپنی زندگی کی آخری تیس سال میں کبھی بھی زیارت عاشورا پڑھنے کو ترک نہیں کیا۔ اگر کبھی بیماری یا کسی اور وجہ سے زیارت عاشورا پڑھنا ممکن نہ ہوتا تو کسی کو ان اپنی نیابت میں پڑھنے کا توصیہ کرتے تھے۔
حیرت انگیز داستانیں،  داستان نمبر ۱۱۰

انتخاب و ترجمہ:
محسن عباس مقپون

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10363