26

پہلا اشاعتی قرآن اسلامی دنیا میں قازان شہر میں شایع ہوا ہے،مفتی کمیل سمیع الله

  • News cod : 10476
  • 13 فوریه 2021 - 11:58
پہلا اشاعتی قرآن اسلامی دنیا میں قازان شہر میں شایع ہوا ہے،مفتی کمیل سمیع الله
انکا کہنا تھا کہ پہلا قرآن جو کسی دارالخلافہ میں شایع ہوا ہے وہ یہی ہے قرآن ہے جو سال ۱۸۰۳ کو جب قازان ایک بڑا اسلامی شہر تھا شایع ہوا حالانکہ اس وقت یہ روسی استعمار کے زیر اثر تھا اور عربی کتابوں کی اشاعت میں مشکلات تھیں۔

وفاق ٹائمز : تاتارستان کے مفتی کمیل سمیع الله نے شهر قازان کی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ پہلا اشاعتی قرآن اسلامی دنیا میں قازان شہر میں شایع ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پہلا قرآن جو کسی دارالخلافہ میں شایع ہوا ہے وہ یہی ہے قرآن ہے جو سال ۱۸۰۳ کو جب قازان ایک بڑا اسلامی شہر تھا شایع ہوا حالانکہ اس وقت یہ روسی استعمار کے زیر اثر تھا اور عربی کتابوں کی اشاعت میں مشکلات تھیں۔

مفتی تاتارستان کا مزید کہنا تھا: رپورٹ اور تحقیقات کے مطابق پہلا قرآن سال ۱۵۳۷ کو اٹلی کے شهر ونیز میں شایع ہوا اور پھر سال ۱۶۹۴ کو دوسرا قرآن جرمن شہر ھمبرگ میں شایع ہوا. سال ۱۷۸۷ کو تیسرا قرآن روسی شہر سن پیٹرز برگ میں چھاپا گیا اور پھر قازان کے اس وقت کے مفتی کی نظارت میں یہ ہوا مگر ان تمام نسخوں میں اشکلات موجود تھیں۔

مذکورہ نسخے خط‌الرسم عثمانی میں نہیں تھے اور آیت کے درمیان فاصلے اور دیگر علامات میں فحش غلطیاں موجود تھیں۔

انکا کہنا تھا: مگر پہلا درست نسخہ شهر قازان میں شایع ہوا جو مکمل تائید شدہ ہے اور جلد پر تاریخ کے مطابق سال ۱۸۰۳ کو یہ شایع ہوا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10476