29

تحفظ عزا لانگ مارچ تسلسل کے ساتھ ریاست کی طرف سے شہریوں کی مذہبی آزادیاں سلب کرنے کے خلاف ہے، جے ایس او پاکستان

  • News cod : 10531
  • 13 فوریه 2021 - 18:53
تحفظ عزا لانگ مارچ تسلسل کے ساتھ ریاست کی طرف سے شہریوں کی مذہبی آزادیاں سلب کرنے کے خلاف ہے، جے ایس او پاکستان
سید ذیشان شمسی نے کہا کہ ایسے معاشرے کے مقدر میں عوامی جدوجہد ہی آخری راستہ ہوتا ہے جہاں لوگوں میں یہ احساس اُجاگر ہوجائے کہ اُنکے کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی بڑھتی جارہی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے کہا کہ تحفظ عزا لانگ مارچ تسلسل کے ساتھ ریاست کی طرف سے شہریوں کی مذہبی آزادیاں سلب کرنے کے خلاف ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آپنی پریس ریلیز میں اس غیر آئینی اور امتیازی سلوک کی نشان دہی کر چکی.بد قسمتی سے حق حاکمیت،حق ملکیت، حقیقی عوامی راج اور قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والی صوبائی حکومت آپنے شہریوں کے ساتھ اس امتیازی رویہ پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

انہوں نے آخر میں کہا کہ ایسے معاشرے کے مقدر میں عوامی جدوجہد ہی آخری راستہ ہوتا ہے جہاں لوگوں میں یہ احساس اُجاگر ہوجائے کہ اُنکے کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی بڑھتی جارہی ہے۔

جعفری جوان اس امتیازی رویے اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن تحفظ عزا لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10531