تحفظ عزا لانگ مارچ

15فوریه
مطالبات کی منظوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، علامہ شبیر میثمی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

مطالبات کی منظوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، علامہ شبیر میثمی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

تحفظ عزاء لانگ مارچ میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے،مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گردش خبر سے متعلق سوال پر "وفاق ٹائمز" کو بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور ہم واٹس ایپ پر گردش نوٹیفکیشن کو قبول نہیں کرسکتے.

13فوریه
تحفظ عزا لانگ مارچ، کل سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ ہوں گے

تحفظ عزا لانگ مارچ، کل سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ ہوں گے

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کل سکھر سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔

13فوریه
تحفظ عزا لانگ مارچ تسلسل کے ساتھ ریاست کی طرف سے شہریوں کی مذہبی آزادیاں سلب کرنے کے خلاف ہے، جے ایس او پاکستان

تحفظ عزا لانگ مارچ تسلسل کے ساتھ ریاست کی طرف سے شہریوں کی مذہبی آزادیاں سلب کرنے کے خلاف ہے، جے ایس او پاکستان

سید ذیشان شمسی نے کہا کہ ایسے معاشرے کے مقدر میں عوامی جدوجہد ہی آخری راستہ ہوتا ہے جہاں لوگوں میں یہ احساس اُجاگر ہوجائے کہ اُنکے کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی بڑھتی جارہی ہے۔

13فوریه
تحفظ عزا لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں ، علامہ محمد رمضان توقير

تحفظ عزا لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں ، علامہ محمد رمضان توقير

علامہ محمد رمضان توقير نے اپنے جارى کردہ بيان میں کہا کہ سکھر تا کراچی محرم الحرام و چہلم امام حسین عليہ السلام کے موقع پر عزاداروں پر ہونے والى ايف آئى آرز کے خلاف، عزادارى اور شيعہ حقوق کے حصول کے لئے قائد ملت جعفريہ پاکستان کى زيرِسرپرستى اور صوبائى صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ ناظر عباس تقوى کى قيادت میں ہونے والے تحفظ عزا لانگ مارچ کى بہرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں۔

11فوریه
پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پرچہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80 کے قریبFIR فی الفور ختم کی جائیں۔