8

مطالبات کی منظوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، علامہ شبیر میثمی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

  • News cod : 10677
  • 15 فوریه 2021 - 17:42
مطالبات کی منظوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، علامہ شبیر میثمی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو
تحفظ عزاء لانگ مارچ میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے،مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گردش خبر سے متعلق سوال پر "وفاق ٹائمز" کو بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور ہم واٹس ایپ پر گردش نوٹیفکیشن کو قبول نہیں کرسکتے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تحفظ عزاء لانگ مارچ میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے،مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گردش خبر سے متعلق سوال پر “وفاق ٹائمز” کو بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور ہم واٹس ایپ پر گردش نوٹیفکیشن کو قبول نہیں کرسکتے.

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ شیعہ علماء کونسل کی صوبائی قیادت کرے گی.

واضح رہے کہ سندھ بھر میں محرم الحرام سے تاحال عزاداران حسینی ، علمائے کرام اور دیگر شخصیات پر بلاجواز مقدمات اور ان کو شیڈول فور میں ڈالے جانے کے خلاف شیعہ علماءکونسل کی جانب سے کل سکھر پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کیلئے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس کا جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیا جارہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10677