7

تحفظ عزا لانگ مارچ، کل سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ ہوں گے

  • News cod : 10543
  • 13 فوریه 2021 - 22:46
تحفظ عزا لانگ مارچ، کل سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ ہوں گے
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کل سکھر سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کل سکھر سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے سندھ بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں اس غیر قانونی اقدام اور پاکستان بھر سے مختلف شخصیات کو فور شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف کل سے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گا اور ان ریلیوں کا سلسلہ کراچی وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10543