11

تحفظ عزا لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں ، علامہ محمد رمضان توقير

  • News cod : 10485
  • 13 فوریه 2021 - 11:55
تحفظ عزا لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں ، علامہ محمد رمضان توقير
علامہ محمد رمضان توقير نے اپنے جارى کردہ بيان میں کہا کہ سکھر تا کراچی محرم الحرام و چہلم امام حسین عليہ السلام کے موقع پر عزاداروں پر ہونے والى ايف آئى آرز کے خلاف، عزادارى اور شيعہ حقوق کے حصول کے لئے قائد ملت جعفريہ پاکستان کى زيرِسرپرستى اور صوبائى صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ ناظر عباس تقوى کى قيادت میں ہونے والے تحفظ عزا لانگ مارچ کى بہرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزى نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد رمضان توقير نے اپنے جارى کردہ بيان میں کہا کہ سکھر تا کراچی محرم الحرام و چہلم امام حسین عليہ السلام کے موقع پر عزاداروں پر ہونے والى ايف آئى آرز کے خلاف، عزادارى اور شيعہ حقوق کے حصول کے لئے قائد ملت جعفريہ پاکستان کى زيرِسرپرستى اور صوبائى صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ ناظر عباس تقوى کى قيادت میں ہونے والے تحفظ عزا لانگ مارچ کى بہرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکتبِ تشيع کے حقوق کے لئے صوبائى حکومت سندھ نگ تعاون نہیں کيا، آج بھى ہم حکومت سندھ کو متوجہ کرتے ہیں کہ بے جا، غير قانونى ايف آئى آرز ختم کى جائے۔ تحفظ عزادارى کى يقين دہانى کرائى جائے تو ہمیں کوئى شوق نہیں کہ ہم احتجاج کريں اور اس تحفظ عزا لانگ مارچ کى کاميابى کے لئے دعاگو ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10485