7

پاکستان میں مشہور جرمن بلاگر مسلمان ہوگئے

  • News cod : 10691
  • 15 فوریه 2021 - 23:56
پاکستان میں مشہور جرمن بلاگر مسلمان ہوگئے
مختلف شہروں کا سفر کرنے والا جرمن بلاگر نے پاکستان میں ایک سال گزارنے کے بعددین اسلام سے متأثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق،اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ، مشہور بلاگر نے دینی مدرسہ میامی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شائع کی ہے اور لکھا ہے کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں۔

مختلف شہروں کا سفر کرنے والا جرمن بلاگر نے پاکستان میں ایک سال گزارنے کے بعددین اسلام سے متأثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر سفری مواد تیار کرنے والےمشہور بلاگر کرسٹن بٹزمین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک سال پاکستان میں گزارنے کے بعد دین اسلام قبول کرلیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ، بٹزمین نے دینی مدرسہ میامی کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے ذیل میں لکھا ہے کہ میں نے دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ چینل گذشتہ دسمبر میں بنایا تھا اور پاکستان میں تقریباً پچھلے ایک سال سے رہ رہا ہوں۔ اس دوران بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے دوستی ہوگئی اور ان سے میں نے دین اسلام اور اسلامی طرز زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ یورپ ، جہاں میں پلا بڑا ہوں ، دین اسلام کو ہمیشہ ہی منفی ، جنگجو اور دہشت گرد مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔

بلاگر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ میرےبچپن کے بہترین دوست مسلمان تھے، اسلام کو امن و دوستی کا مذہب قرار دیا۔

بٹزمین نے مزید کہاکہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست مسلمان تھے ، اور ہم سب وجود کے اعتبار سے انسان ہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے اور میں نے ایک دین اسلام سے ایک گہرا تعلق محسوس کیا ہے اور میں اسلام کو اپنے وجود کے اندر گہرائی سے تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشہور بلاگر کرسٹن بٹزمین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 250،000 فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 450،000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10691