21

بورڈ آف ڈائریکٹر جامعہ طوسی بلتستان کا اہم اجلاس

  • News cod : 10714
  • 16 فوریه 2021 - 11:04
بورڈ آف ڈائریکٹر جامعہ طوسی بلتستان کا اہم اجلاس
بورڈ آف ڈائریکٹر جامعہ طوسی بلتستان نے دور حاضر میں دشمن کی ثقافتی یلغار اور نئی نسل کو فکری بے راہ روی سے بچانے کے لئے جدید تعلیم کے ساتھ تربیت کو اہم قرار دیا-

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بورڈ آف ڈائریکٹر جامعہ طوسی بلتستان نے دور حاضر میں دشمن کی ثقافتی یلغار اور نئی نسل کو فکری بے راہ روی سے بچانے کے لئے جدید تعلیم کے ساتھ تربیت کو اہم قرار دیا-

پاکستان کے نامور تعلیمی و تربیتی ادارہ جامعہ طوسی کے زیر انتظام چلنے والے جدید علوم کا مرکز طوسی پبلک سکول میں نئے سال کے داخلوں کی بابت انتہائی غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ طوسی کی شاندار تعلیمی روایت کی بقا , مزید بہتری عوامی سہولت کے خاطر  چوتھی کلاس سے اپر ہاسٹل کی سہولت فراہم کرکے بلتستان بھر سے داخلے دئے جائنگے- داخلہ ٹسٹ اور انٹریو کے بعد میرٹ کی بنیاد پہ دیا جائے گا-

پرائیویٹ سکول کے طلاب کا داخلہ ٹسٹ 21 فروری اور گورنمنٹ سکولوں کا داخلہ ٹسٹ سالانہ امتحان کے بعد لیا جائے گا- ضیاع وقت اور اضافی مالی بوجھ سے بچنے کے لئے ایک ہی چاردواری میں سکول ,بہترین طعام و قیام کی سہولیات کے ساتھ ہاسٹل سسٹم , قرآن سنٹر , ٹیوشن ,سنٹر , کمپیوٹر کورس , لینگویج کورس , سائنس ریسرچ لیب اور کراٹے کلب سمیت تمام تعلیمی وسائل فراہم کیا گیا ہے- ماہرین تعلیم اور جید علماء کی نگرانی , نماز باجماعت کا اہتمام , احکام , اخلاقیات اور عقائد کے حوالے سے خصوصی دروس پر مشتمل بہترین تربیتی برنامہ بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت کی ضمانت فراہم کریگی-
ہر سال تعلیمی تسلسل اور میرٹ کو بحال رکھنے کے لئے پنجاب میں ونٹرکیمپ کا اہتمام کیا جاتاہے-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10714