17

عراق میں امن و امان کی فضا حشد شعبی کی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

  • News cod : 10816
  • 17 فوریه 2021 - 13:49
عراق میں امن و امان کی فضا حشد شعبی کی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی اکثر کہتے ہیں کہ دین، مقدسات اوروطن کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو جو انگلیاں دباتی ہیں ان انگلیوں کے بوسے کو اپنے لئےشرف سمجھتا ہوں، میدان جہاد میں موجود بہادروں کے قدموں کے نیچے کی خاک کو اپنے لئے متبرک اوراپنے لئےشرف سمجھتا ہوں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے حشد شعبی کے اکیسویں بریگیڈ کے کیمپ کا دورہ کیا اوربمناسبت وفات حضرت ام البنین علیھا السلام منعقدہ مجلس میں شرکت کی۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےاپنےخطاب میں حضرت ام البنین علیھا السلام کی سیرت پاک کےمطالعے پرتاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہمیں خاص کر ان کے اس جذبہ قربانی کا مطالعہ کرنا چاہئے جس میں انہوں نے بنو امیہ کی جانب سےاسلام اوراسکے معالم کو ختم کرنے کی ناکام کوششوں کےبعد اسلام کے دفاع اور اسکی بقا میں اپنی قربانیوں کے ذریعہ عظیم کردار ادا کیا اورواقعہ کربلاء میں حضرت عباس ؑ و انکے بھائیوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔
میدان جنگ میں ڈٹے مجاہدوں کی خدمت میں مرجع عالی قدردام کا سلام،انکی محبتیں نقل کرتے ہوئے ان کہا کہ آج عراقیوں کو جوامن و امان کی فضا نصیب ہے وہ آپکی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نےمجاہدوں سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ اے بہادرو میرے لئےشرف کی بات ہےکہ آپ کی خدمت میں مرجع عالی قدر کا سلام اور ان کی دعائیں نقل کرنےکا شرف ملا ،جہاد ایک عظیم شرف ہےدین کوخون کے وہ پاک قطرے بہت عزیز ہیں کہ جو اہل بیت علیھم السلام کے بتائے ہوئے راستے پر بہائے جاتےہیں، والد محترم  اکثر یہ دہراتے رہتے ہیں کہ دین، مقدسات اوروطن کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو جو انگلیاں دباتی ہیں ان انگلیوں کے بوسے کو اپنے لئےشرف سمجھتا ہوں، میدان جہاد میں موجود بہادروں کے قدموں کے نیچے کی خاک کو اپنے لئے متبرک اوراپنے لئےشرف سمجھتا ہوں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےحشد شعبی کے جوانوں کی جانب سے غیرت، شہامت، بہادری،دفاع میں ثبات قدمی اورمنہج اہلبیت علیھم السلام سے ان کے تمسک پرانکی مدح سرائی فرمائی اورفتح انکا مقدررہے اورمومنین امن و امان میں زندگی بسرکریں اسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10816