20

محمد علی سدپارہ صرف ایک کوہ پیما نہیں تھے بلکہ مظلوموں کے ھمدرد اور عاشق اہلبیتؑ تھے،علامہ کرم علی حیدری المشہدی

  • News cod : 10922
  • 18 فوریه 2021 - 19:15
محمد علی سدپارہ صرف ایک کوہ پیما نہیں تھے بلکہ مظلوموں کے ھمدرد اور عاشق اہلبیتؑ تھے،علامہ کرم علی حیدری المشہدی
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ  حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی نے کہا کہ محمد علی سدپارہ جس نے نہ صرف ملک عزیز پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا بلکہ اس نے ہر مقام پہ اہلبیت علیہم السلام سے بلاخص سید الشہداء محسنِ انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنی خصوصی محبت اور عقیدت کا اپنے ملک عزیز پاکستان اور دیارہائے غیر میں اظہار کیا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ  حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی نے کہا کہ محمد علی سدپارہ جس نے نہ صرف ملک عزیز پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا بلکہ اس نے ہر مقام پہ اہلبیت علیہم السلام سے بلاخص سید الشہداء محسنِ انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنی خصوصی محبت اور عقیدت کا اپنے ملک عزیز پاکستان اور دیارہائے غیر میں اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم صرف ایک کوہ پیما نہیں تھے بلکہ مظلوموں کے ھمدرد اور علم و ادب کی شمع روشن کرنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں رھتے تھے۔افسوس کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے علاقے سدپارہ بلتستان کے غریب و مستحق بچوں کیلئے جو تعلیمی نظام کو محکم اور مظبوط کرنے کیلئے ایک سسٹم کو بنانے کا خواب رکھتے تھے وہ دیکھ نہ سکے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمارے ملک عزیز پاکستان کے مخیر حضرات اور علم دوست حضرات اس مردِ مجاہد کے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔اور میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اس مردِ مجاہد کو بھی نشان حیدر سے نوازا جائے ۔ کیونکہ اس نے بھی ملک عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10922