24

حسینیہ بلتستانیہ قم میں عظیم الشان جشن مولود کعبہؑ کا اہتمام/حضرت علیؑ کی ذات پوری کائنات کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ مشتاق حکیمی

  • News cod : 11516
  • 24 فوریه 2021 - 21:13
حسینیہ بلتستانیہ قم میں عظیم الشان جشن مولود کعبہؑ کا اہتمام/حضرت علیؑ کی ذات پوری کائنات کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ مشتاق حکیمی
جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشیں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جشن مولود کعبہ ؑ کی مناسبت سے حسینیہ کمیٹی کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشیوں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ کی ذات پوری کائنات کے لئے نمونہ عمل ہے اور حضرت علی ؑ کی عظمت اور مقام و منزلت کا سب سے نورانی پہلو اسلام اور نبی اکرم ؐ کی ذات مقدس سے عشق و محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کا وجود مبارک ملک اور عوام کے حالات سے باخبر تھا مخصوصاً یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور محتاجوں سے پل بھر کے لئے بھی غافل نھیں ھوتے تھے اور ساتھ ساتھ کبھی اپنی حکومت کے کارندوں اور امت اسلامیہ کو سبق دینے کے لئے ایک عام انسان کی طرح کام کیا کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11516