20

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں طلاب کے معمم ہونے کی تقریب

  • News cod : 11641
  • 25 فوریه 2021 - 12:21
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں طلاب کے معمم ہونے کی تقریب
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں 13 رجب کے موقع پر مفسر قرآن بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی کی موجودگی میں جشنِ مولودِ کعبہ, نئے اساتذہ کرام کی تکریم اور فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی عمامہ پوشی کی تقریب ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں 13 رجب کے موقع پر مفسر قرآن بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی کی موجودگی میں جشنِ مولودِ کعبہ, نئے اساتذہ کرام کی تکریم اور فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی عمامہ پوشی کی تقریب ہوئی۔

اس تقریب میں امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے مولا علی علیہ السلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے ان کی سیرت پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں جامعۃ الکوثر میں نئے وارد ہونے والے اساتذہ کی خصوصی تکریم کی گئی۔ اس موقع پر نئے اساتذہ مولانا روش علی نجفی و مولانا طاہر عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں علامہ شیخ محسن علی نجفی اور علامہ شیخ حسن جعفری و علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے اس سال جامعۃ الکوثر سے سے فارغ التحصیل ہونے والے 25 علماء کرام کو عمامہ پہنایا۔

آخر میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنے خصوصی اختتامی کلمات میں فارغ التحصیل طلبہ کو اخلاص عمل اپنانے اور دین حق کی بے لوث خدمت کرنے کی نصیحت کی۔

تقریب میں جامعۃ الکوثر و جامعہ اہلبیت کے اساتذہ کرام کے علاوہ دینی طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تصویری رپورٹ|جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں طلاب کے معمم ہونے کی تقریب

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11641