18

حضرت علیؑ کی سیرت طیبہ حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے،مرکزی صدر عارف حسین

  • News cod : 11672
  • 25 فوریه 2021 - 14:36
حضرت علیؑ کی سیرت طیبہ حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے،مرکزی صدر عارف حسین
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے ولادت امیر المومین حضرت امام علی کے موقع پر لاہور مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کے دوران امام علی کے اسوہ حسنہ کو کامل مصداق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے درس کی حیثیت رکھتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 13رجب المرجب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ ولادت ہے دنیا میں اس روز کی نسبت سے جشن کی تقریبات کا عقیدت و احترام سے انعقاد کیا جاتا ہے اور اس دن کویومِ پدر سے بھی منسوب کیا جاتا ہے ۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ولادت حضرت علی کے موقع خصوصی سیمینار اور جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔تنظیم کے مرکزی دفتر میں جشن کی ایک تقریب سے مرکزی صدر عارف حسین نے خطاب کیا ۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے ولادت امیر المومین حضرت امام علی کے موقع پر لاہور مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کے دوران امام علی کے اسوہ حسنہ کو کامل مصداق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے درس کی حیثیت رکھتی ہے کہ حضرت علی غریبوں اور فقیروں کے مدد گار تھے، حضرت علی یتیموں کے باپ ہیں اور رات کی تاریکی میں ان کیلئے کھانا لے کر جاتے تھے یہ عمل معاشرے کے حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے۔انہوں نے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درس علوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو حضرت علی کی سیرت طیبہ سے درس لیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مظلومین کی حمایت اور عالم کفر کےِ خلاف متحد ہوجانا چاہیئے۔مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حضرت علی ایک جامع شخصیت کے مالک تھے آپ کی شخصیت پیغمبر اکرم ۖکی تربیت کا معجزہ ہے۔حضرت علی کی امیر المومنین کی نظر میں انسانی معاشرہ وہ معاشرہ ہے جو انسانی اقدار اور الہی صفات پر مبنی ہو اور اس میں انسانی زندگی ترقی اور ارتقا کی طرف گامزن رہے چاہے وہ انفرادی اعتبار سے ہو یا اجتماعی لحاظ سے ہمارے لئے بہترین رہنما اصول ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11672