17

حوزہ علمیہ جامعہ فاطمیہ فیصل آباد میں جشن مولود کعبہ منعقد/امام علیؑ علمِ لدُنّی کے مالک ہیں، محترمہ خانم فرحانہ گلزیب

  • News cod : 11877
  • 26 فوریه 2021 - 15:55
حوزہ علمیہ جامعہ فاطمیہ فیصل آباد میں جشن مولود کعبہ منعقد/امام علیؑ علمِ لدُنّی کے مالک ہیں، محترمہ خانم فرحانہ گلزیب
پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصیل آباد محترمہ فرحانہ گلزیب صاحبہ نے کہا کہ امام علیؑ علمِ لدُنّی کے مالک ہیں علم میں سب سے افضل ہیں تمام بشری علوم اور عصر حاضر کی ترقی مقابلہ نہیں کر سکتی آپ کا عظیم علمی سرمایہ نہج البلاغہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اُس کا مطالعہ کریں اور سیرتِ امام علی ع پر عمل پیرا ہوں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ فاطمیہ فیصل آباد میں ولادت باسعادت امیرِ کائنات امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں جشن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن میں حوزہ علمیہ جامعہ فاطمیہ کی پرنسپل خانم فرحانہ گلزیب صاحبہ نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ 13رجب وہ بابرکت دن ہے جس دن خداوند عالم نے تمام کمالات اور صفات کے مالک علی ابنِ ابی طالبؑ وصی رسول ص زوج بتول ع کل ایمان ناطق قرآن فاتح خیبر کو مولودِ کعبہ بنایا یہ فضیلت مولا علی ع کے علاوہ کسی کو میسر نہ ہوئی نہ آپ سے پہلے نہ آپ کے بعد ناطق قرآن کل ایمان کے فضائل کا احاطہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں کہ جن کہ بارے میں خدا نے قرآن فرمایا كل كفى بالله شهيداََ بينى وبينكم ومن عِنده علمُ الكتاب اے رسول ص کہہ دو میرے اور تمہارے درمیان گواہی کو صرف اللہ ہی کافی ہے اور وہ جس کے پاس کتاب كا علم ہے اور نبی اكرم ص نے فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام علیؑ علمِ لدُنّی کے مالک ہیں علم میں سب سے افضل ہیں تمام بشری علوم اور عصر حاضر کی ترقی مقابلہ نہیں کر سکتی آپ کا عظیم علمی سرمایہ نہج البلاغہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اُس کا مطالعہ کریں اور سیرتِ امام علی ع پر عمل پیرا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11877