10

ظالم اور جابر حکومتیں امت اسلامیہ کی طاقت سے خوفزدہ ہیں،آیت اللہ عیسی قاسم

  • News cod : 12706
  • 07 مارس 2021 - 11:24
ظالم اور جابر حکومتیں امت اسلامیہ کی طاقت سے خوفزدہ ہیں،آیت اللہ عیسی قاسم
تحریک اسلامی بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہاکہ ہمارے پاس دو طرح کی حکومتیں ہیں ،ایک حکومت جو قوم اور امت پر ظلم کرتی ہے اور دوسری وہ جو عادلانہ نظام کے تحت امت کیلئے امن و امان مہیا کرتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ،تحریک اسلامی بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہاکہ ہمارے پاس دو طرح کی حکومتیں ہیں ،ایک حکومت جو قوم اور امت پر ظلم کرتی ہے اور دوسری وہ جو عادلانہ نظام کے تحت امت کیلئے امن و امان مہیا کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر، یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر قوم اور ملت میں اتحاد اور علیحدگی کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں، مزید کہاکہ پہلی حکومت، اقوام عالم اور امت اسلامیہ پر ظلم کرتی ہے اور امت کے اقتدار و طاقت سے خوفزدہ ہے ،لیکن دوسری قسم کی حکومت، انصاف پسند حکومت ہے جو قوم اور ملت کی امن و امان کو برقرار رکھتی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جابراور ظالم حکومتیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تفرقہ بازی اور تقسیم بندی پر توجہ دیتی ہیں ، لیکن عادلانہ اور منصفانہ حکومتیں صرف وحدت و یکجہتی کے حصول کیلئے کوشاں رہتی ہیں تاکہ اقتدار حاصل کر سکیں۔تو ہماری حکومتیں کس نوعیت کی حکومت ہے؟

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12706