سلامتی

29ژانویه
اہلکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، علماء و مذہبی اکابرین

اہلکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، علماء و مذہبی اکابرین

علماء اور مذہبی اکابرین نے کیچ اور قبائلی علاقوں میں فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

07مارس
ظالم اور جابر حکومتیں امت اسلامیہ کی طاقت سے خوفزدہ ہیں،آیت اللہ عیسی قاسم

ظالم اور جابر حکومتیں امت اسلامیہ کی طاقت سے خوفزدہ ہیں،آیت اللہ عیسی قاسم

تحریک اسلامی بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہاکہ ہمارے پاس دو طرح کی حکومتیں ہیں ،ایک حکومت جو قوم اور امت پر ظلم کرتی ہے اور دوسری وہ جو عادلانہ نظام کے تحت امت کیلئے امن و امان مہیا کرتی ہے۔

27ژانویه
انسان روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کریں، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

انسان روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کریں، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مزید فرمایا کہ دنیا وہ راستہ ہے کہ جس کی انتہا آخرت ہے اور سلامتی سے منزل مقصود تک عقلمند ہی پہنچتے ہیں اسلئے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان رضائے الہی کے حصول اور تقوی کے مراتب میں بہتری کے لئے کوشاں رہے اور تقوی کی ابتدائی منزل روزانہ کم از کم ایک مرتبے اپنے نفس کا محاسبہ ہے۔

22ژانویه
بغداد میں ہوئے وحشیانہ ظلم کا جواب عراقی عوام کی بیداری اور اتحاد ہے، حزب اللہ لبنان

بغداد میں ہوئے وحشیانہ ظلم کا جواب عراقی عوام کی بیداری اور اتحاد ہے، حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان نے ایک بیانیہ میں آج بغداد میں ہوئے دوہرے دہشت گردانہ حملے، جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ امن و سلامتی کے قیام کے بعد عراق میں ان مذموم دھماکوں کی دوبارہ واپسی واقعاً ہولناک ہے۔ خاص طور پر جب عراق سے امریکی قابض افواج کے انخلاء کے لئے عوامی اور سرکاری مطالبات زور پکڑ چکے ہیں۔