16

انسان روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کریں، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 9140
  • 27 ژانویه 2021 - 18:07
انسان روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کریں، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مزید فرمایا کہ دنیا وہ راستہ ہے کہ جس کی انتہا آخرت ہے اور سلامتی سے منزل مقصود تک عقلمند ہی پہنچتے ہیں اسلئے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان رضائے الہی کے حصول اور تقوی کے مراتب میں بہتری کے لئے کوشاں رہے اور تقوی کی ابتدائی منزل روزانہ کم از کم ایک مرتبے اپنے نفس کا محاسبہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد سے آئے مومنین پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرم، مہمان نوازی، شجاعت، حسن جوار اور اسکے علاوہ دوسرے صفات حسنہ کہ جو مخلص عربوں میں پائے جاتے ہیں انہیں صفات کے متصف افراد حقیقی عربی ہیں اور اسلام نے بھی انہیں صفات حسنہ سے انسان کو مزین کرنے کی رغبت دلائی ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ دنیا وہ راستہ ہے کہ جس کی انتہا آخرت ہے اور سلامتی سے منزل مقصود تک عقلمند ہی پہنچتے ہیں اسلئے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان رضائے الہی کے حصول اور تقوی کے مراتب میں بہتری کے لئے کوشاں رہے اور تقوی کی ابتدائی منزل روزانہ کم از کم ایک مرتبے اپنے نفس کا محاسبہ ہے اسی لئے ائمہ اہلبیت علیھم السلام نے ہمیں نفس کے محاسبے کی پابندی کا حکم دیا ہے اس سے انسان خود کی اصلاح کر سکتا ہے اور جب وہ ہر چھوٹی بڑی چیزیں چاہے وہ عبادات ہوں یا آپس میں تعلقات ہوں پر محاسبہ کرے گا تو برائی کی نشاندہی کرکے اسے ترک کرے گا اور اپنے اعمال کو درست کرے گا اور نفس کا محاسبہ انسان کے صفات حسنہ کو قوت بخشتا ہے اور اس کے ذریعہ انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی کو یقینی بنا سکتا ہے اور پھر اپنے نفس کے بعد خاندان اور معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی کو یقینی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے بغداد مدینۃ الصدر سے آئے ہوئے قبیلہ بنی حسن کے افراد کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عراق اسلام کا مرکز ہےاور یہی حضرت امام مہدی عج کی حکومت الہیہ کا مرکزہونےکےساتھ ساتھ پوری دنیا میں انسانی معاشرے کی بھلائی کےلئےالہی منشورکی تطبیق کا مرکز بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مومنین دشمنوں کےشر سےمحفوظ رہیں اور خدا شیعوں کے خلاف دشمنوں کی ساری سازشوں کوناکام کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9140