11

امام مہدیؑ فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

  • News cod : 13146
  • 11 مارس 2021 - 10:51
امام مہدیؑ فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی
انہوں نے کہا کہ آج کچھ نام نہاد اس ہستی کے ایمان میں شک و شبہ کا گناہ کرتے ییں ۔امام صادق علیہ السلام نے ایک صحابی جناب ابان کے ایمان ابوطالب پر سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ جو ایمان ابوطالب میں شک بھی کرے گا خدا اسے جھنم میں ڈالے گا خواہ وہ کتنا بڑا نیک مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  مدرسہ امام المنتظر قم کے استاد و معاون آموزش حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے عید بعثت اور یوم ابوطالب کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ محسن اسلام ،سید بطحا و رئیس مکہ و قریش حضرت ابوطالب کہ جنہیں اللہ تعالی نے خاتم النبیین اور حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرورش کا شرف بخشا اور قران میں جناب ابوطالب کے عمل کو اللہ نے اپنا عمل قرار دیا۔ أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
پرورش جناب ابوطالب نے کی اللہ فرمارہا ہے کہ گویا میں نے تجھے پالا جس ھستی کے عمل کو اللہ اپنا عمل قرار دے اور جس ھستی نے نبی امت اسلام کو پالا اور مرتے دم تک ان سے وفا کی، شعب ابی طالب کے سخت دنوں میں نبی ص کو جان کو خطرہ کے پیش نظر انکی جگہ اپنے بیٹے کو سلاتے تھے تاکہ میرا بیٹا قتل ہو اور محمد ص کی جان بچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کچھ نام نہاد اس ہستی کے ایمان میں شک و شبہ کا گناہ کرتے ییں ۔امام صادق علیہ السلام نے ایک صحابی جناب ابان کے ایمان ابوطالب پر سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ جو ایمان ابوطالب میں شک بھی کرے گا خدا اسے جھنم میں ڈالے گا خواہ وہ کتنا بڑا نیک مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔
ابوطالب محسن اسلام
ابوطالب اسوہ وفا با حجت خدا
ابو طالب یعنی اللہ کی راہ میں ایثار
علامہ علی اصغر سیفی نے مزید کہا کہ یہ ابو طالبؑ ییں جنکی وفات پر نبی ص نے بلند آواز سے گریہ کیا جنکی وفات کی وجہ سے وہ سال حزن کا سال قرار پایا، کربلا میں اسلام کو بچانے والی یہ آل ابوطالبؑ تھی سب سے زیادہ شہید ابوطالبؑ کی نسل مبارک تھی کہ آج نام نہاد مسلمان مسجد میں صدائے اذان بلند کررہا ہے۔ یہ ابو طالب کا مقام تھا کہ اللہ نے انکے فرزند کو جعفر طیار و حیدر کرار قرار دیا اور بارہ امام اس نسل مبارک و شجرہ طیبہ سے قرار دیئے آج مہدی زھرا فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13146