ابوطالب

11مارس
جامعة الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد+تصاویر

جامعة الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد+تصاویر

دین کا پیغام پہنچانے کے لئے ہمارے اندر خلق عظیم کے درجے پر فائز نبی اکرم ص کے اخلاق کی جھلک نظر آنی چاہیے

11مارس
حضرت ابوطالب علیہ السلام

حضرت ابوطالب علیہ السلام

حضرت ابو طالب ہر مشکل وقت میں پیش قدم اور مشکلات کے حل کے لیے فکر مند رہتے تھے۔ لوگوں کو پانی پہنچانے کے ذمہ داری آپ کے کندھوں پرتھی

11مارس
امام مہدیؑ فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

امام مہدیؑ فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

انہوں نے کہا کہ آج کچھ نام نہاد اس ہستی کے ایمان میں شک و شبہ کا گناہ کرتے ییں ۔امام صادق علیہ السلام نے ایک صحابی جناب ابان کے ایمان ابوطالب پر سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ جو ایمان ابوطالب میں شک بھی کرے گا خدا اسے جھنم میں ڈالے گا خواہ وہ کتنا بڑا نیک مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

10مارس
رسول اللہ(ص) کی حمایت کا سرچشمہ ابوطالب کا قلبی ایمان و اعتقاد ہے،آیت اللہ حسینی بوشہری

رسول اللہ(ص) کی حمایت کا سرچشمہ ابوطالب کا قلبی ایمان و اعتقاد ہے،آیت اللہ حسینی بوشہری

ابوطالب کا پورا خاندان پیغمبر اکرم(ص) کی حمایت کے لئے مجتمع ہوچکا تھا، اور یہ حمایت رسول اللہ(ص) کی پچاس سال کی عمر تک جاری و ساری رہی؛ یوں ابو طالب(ع) نے 42 سال تک رسول اللہ(ص) کی سرپرستی، مدد اور حمایت کی۔ حمایت کا یہ سفر بڑا کٹھن تھا، کئی مرتبہ ابو طالب(ع) کی جان کو خطرہ لاحق ہوجاتا تھا اور جو بھی خطرہ رسول اللہ(ص) کی طرف متوجہ ہوجاتا تھا، حضرت ابو طالب(ع) تلوار سونت کر آپ(ص) کے دشمنوں کے مد مقابل سینہ سپر ہوجاتے تھے اور قریشی کفار و مشرکین کے تمام خطروں سے نمٹ لیتے تھے۔

10مارس
ایمان حضرت ابوطالبؑ کے بارےمیں اہل بیتؑ کے فرامین

ایمان حضرت ابوطالبؑ کے بارےمیں اہل بیتؑ کے فرامین

حضرت ابوطالب علیہ السلام نے اپنی عمر کے آخری وقت میں خاندان کے تمام بزرگوں کو جمع کیا اوران سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:میں تم چاروں کو پیغمبر اکرم (ص)کے بارے میں خاص طور پر وصیت کرتا ہوں۔ میرے بیٹے علی ، قبیلے کے سر براہ عباس اور خدا کے شیر حمزہ جنہوں نے ہمیشہ پیغمبر اکرم (ص)کی حمایت کی ہے اور میرے بیٹے جعفر جس نے ان کی نصرت اور مدد کی ہے۔ تم لوگوں نے ہمیشہ پیغمبر اکرم(ص) کو دشمنوں سے محفوظ رکھا ہے۔

05مارس
اہل سنت پیغمبر اکرم(ص) کے مشن کو آگے بڑھانے میں جناب ابوطالبؑ کے فیصلہ کن کردار کو تسلیم کرتے ہیں،ڈاکٹر صباحی

اہل سنت پیغمبر اکرم(ص) کے مشن کو آگے بڑھانے میں جناب ابوطالبؑ کے فیصلہ کن کردار کو تسلیم کرتے ہیں،ڈاکٹر صباحی

ابوطالب تحقیقاتی اور ثقافتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ بعض اس طرح سے سفسطہ کرتے ہیں کہ چونکہ رسول خدا نے جناب ابوطالب کے جنازے پر نماز نہیں پڑھائی لہذا وہ مسلمان نہیں تھے۔ انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب تک پیغمبر مکہ میں تھے نماز میت کا حکم نازل ہی نہیں ہوا تھا۔ نماز میت کا حکم پیغمبر اکرم کی مدینہ ہجرت کے بعد نازل ہوا ہے۔