16

جامعة الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد+تصاویر

  • News cod : 13173
  • 11 مارس 2021 - 21:49
جامعة الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد+تصاویر
دین کا پیغام پہنچانے کے لئے ہمارے اندر خلق عظیم کے درجے پر فائز نبی اکرم ص کے اخلاق کی جھلک نظر آنی چاہیے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ جامعة الکوثر اسلام آباد میں شب بعثت خاتم الانبیاء، سید الاوصیاء،شمس الضحی، بدر الدجی، رحمة للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے ایک بابرکت نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ يه محفل مسجد الکوثر کی حسین و جمیل فضاوں میں سجائی گئی۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت طالب علم حافظ محمد حسنین نے حاصل کی۔ بعد از آں طالب علم ممتاز حسین و سید رسول رضوی نے حضور عالی مقام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس کے بعد جامعہ ھذا کے سیئنر طالب علم محمد آصف توحیدی نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فضائل و کمالات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں جامعہ ھذا کے استاد علامہ فدا حسین مطہری نے بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اہمیت اور اہداف اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آج کے مبلغین کو تبلیغ دین میں آنحضرت کی سیرت طیبہ کو اپنانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دین کا پیغام پہنچانے کے لئے ہمارے اندر خلق عظیم کے درجے پر فائز نبی اکرم ص کے اخلاق کی جھلک نظر آنی چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13173