10

جامعۃ المنتظر کا سالانہ اجتماع ملتوی، جبکہ وفاق المدارس کا اجلاس منعقد ہوگا

  • News cod : 13428
  • 15 مارس 2021 - 10:25
جامعۃ المنتظر کا سالانہ اجتماع ملتوی، جبکہ وفاق المدارس کا اجلاس منعقد ہوگا
البتہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلی ، کابینہ اور مجلس عاملہ کا گزشتہ سال کا ملتوی شدہ اجلاس SOP,s کے تحت انشاء اللہ شیڈول کے مطابق 23 مارچ 2021 بروز منگل بمقام حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی، محسن ملت حضرت علامہ سید صفدر حسین نجفی و مرحوم ٹرسٹیز کی برسی کا 22 مارچ کو ہونے والا سالانہ عمومی اجتماع کرونا کی احتیاطی تدابیر کی پیش نظر ملتوی کردیا ہے۔

البتہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلی ، کابینہ اور مجلس عاملہ کا گزشتہ سال کا ملتوی شدہ اجلاس SOP,s کے تحت انشاء اللہ شیڈول کے مطابق 23 مارچ 2021 بروز منگل بمقام حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13428