12

آیت اللہ مرعشی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام میں سپردخاک+ تصاویر/ حالات زندگی

  • News cod : 13450
  • 15 مارس 2021 - 15:41
آیت اللہ مرعشی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام میں سپردخاک+ تصاویر/ حالات زندگی
کربلا میں تشییع کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین مرحوم آیت اللہ مرعشی کو حرم مطہر حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) کے صحن اور آیت اللہ خوئی کی قبر کے جوار میں سپرد خاک کیا گیا. 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید رضی مرعشی کے جسد خاکی کی امام حسین (علیہ السلام) کے حرم مطہر کے صحن میں تشییع کی گئی۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ اور حرم مطہر امام حسین (علیہ السلام) کے متولی حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد المهدی کربلائی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔

کربلا میں تشییع کے بعد مرحوم آیت اللہ مرعشی کو حرم مطہر حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) کے صحن اور آیت اللہ خوئی کی قبر کے جوار میں سپرد خاک کیا گیا.

آیت اللہ مرعشی ۱۳۵۶ ہجری میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے اور ۱۳۶۶ ہجری میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں داخل ہوئے تھے۔ 1370 ہجری میں انہوں نے “مقدمات” کو مکمل کیا اور 1380 ہجری کے آغاز میں انہوں نے “دروس سطوح” کو شروع کیا اور اس مرحلہ کے بعد انہوں نے 30 سال تک درس خارج کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے آیت اللہ سید محسن حکیم ، آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی ، آیت اللہ امام خمینی اور آیت اللہ شیخ حسین الحلی جیسی عظیم شخصیات کے دروس میں شرکت کی۔

آیت اللہ مرعشی نے حوزہ علمیہ نجف میں کافی تعداد میں طلبہ کی تدریس کی اور کفایه و مکاسب کے تقریبا ۶ یا ۷ دورہ جات مکمل کرائے اور آیت اللہ خوئی کے فقہ میں نوٹس اور مباحث کو ایک مجموعہ میں جمع اور تحریر کیا کہ جو تقریبا 30 جلدوں پر مشتمل ہے لیکن ان کی وخیمی صحت نے انہیں مزید لکھنے کو جاری رکھنے اور تألیفات کی اجازت نہ دی۔

وہ اپنے تقویٰ اور ورع میں معروف تھے اور دینی حلقوں میں انہیں خاص علمی مقام و حیثیت حاصل تھی اور اسی طرح عام لوگوں کی نظر میں انہیں معاشرتی و اجتماعی مقام حاصل تھا۔ آپ زیارت حرم مطهر ائمه اطهار (علیہم السلام) بالخصوص حضرت امیر المومنین اور حضرت سید الشہداء (علیهما السلام) کے حرم کی زیارت کا انتہائی پابندی کے ساتھ اہتمام کیا کرتے تھے اور اہل بیت (علیہم السلام) کی مناسبت پر مراسم کے انعقاد اور اپنی بیماری کے باوجود ان مجالس و مراسم میں شرکت کیا کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13450