9

میری وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ہیں،مجھ سے منسوب بیان سیاق و سباق کے خلاف ہے، علامہ سید شاہد نقوی

  • News cod : 13462
  • 16 مارس 2021 - 0:10
میری وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ہیں،مجھ سے منسوب بیان سیاق و سباق کے خلاف ہے، علامہ سید شاہد نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کسی دیگر وفاق کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو سیاق و سباق کیخلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، جو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مدارس کا معتبر پلیٹ فارم ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کسی دیگر وفاق کے حوالے سے خودسے منسوب بیان کو سیاق و سباق کے خلاف قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ا ن کی وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ہیں، جو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مدارس کا معتبرپلیٹ فارم ہے۔وہ وفاق المدارس الشیعہ کا ناظم امتحانات ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی دفتر جامعتہ المنتظر میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسی وفاق کے پلیٹ فارم سے مدارس کی وحدت کو یقینی بنایا جائے گا۔مولانا سید شاہد حسین نقوی نے مرکزی دفتر کے عملے سے سالانہ امتحانات کے امور پر بھی تبادلہ ءخیال بھی کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13462