6

مساجد کے ساتھ امام بارگاہوں کو بھی افادہ عمومی کے لئے کھول دیا جائے، علمائے بحرین

  • News cod : 13485
  • 16 مارس 2021 - 19:18
مساجد کے ساتھ امام بارگاہوں کو بھی افادہ عمومی کے لئے کھول دیا جائے، علمائے بحرین
علمائے بحرین نے امام بارگاہوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہیں بھی عبادت کے مراکز ہیں جن پر مساجد کے ساتھ ساتھ توجہ دینی چاہئے اور مساجد کو کھولنے کی اجازت کے ساتھ امام بارگاہوں کو بھی اجازت ملنی چاہئے۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علمائے بحرین نے امام بارگاہوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہیں بھی عبادت کے مراکز ہیں جن پر مساجد کے ساتھ ساتھ توجہ دینی چاہئے اور مساجد کو کھولنے کی اجازت کے ساتھ امام بارگاہوں کو بھی اجازت ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی نفسیاتی مشکلات کو حل کرنے میں مساجد اور امام بارگاہوں کا معنوی اور تربیتی کردار ہے۔ ان کے ذریعے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں اورکورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مانگی جانے والی دعائیں قبول ہونے کا مقدمہ فراہم ہوتا ہے۔

معاشرے کے شعور کی سظح بلند ہونے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے دی گئی حفظان صحت کی ہدایات پر عمل کرنے میں لوگوں کے احساس ذمہ داری کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے قوانین اور ہدایات کو بہانہ بنا کر امام بارگاہوں کو کھولنے کی اجازت نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔

علمائے کرام نے عوام الناس خصوصا امام بارگاہوں کے ذمہ دار افراد اور دیگر متعلقہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام قوانین اور ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امام بارگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے تگ و دو کریں۔

انہوں نے کوروناجیسے خوفناک وائرس کے مقابلے میں عوام کی پشت پناہی کرنے والے تمام افراد کی قدردانی کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور سب کی خیرو عافیت اور بہتری کے لئے خصوصی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13485