34

معاشرے میں خواتین کو ایک ماں بہن اور بیٹی کے حوالے سے مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،کنیز فاطمہ علی

  • News cod : 13716
  • 20 مارس 2021 - 18:36
معاشرے میں خواتین کو ایک ماں بہن اور بیٹی کے حوالے سے مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،کنیز فاطمہ علی
عورت ماں کے روپ میں اولاد کی تربیت کیلئے بچے کی پہلی درسگاہ ہے اور تربیت دینے کیلئے ایک تعلیم یافتہ ماں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ علی نے بگاردو تھنگ کیا۔ اس موقع پر خواھر کنیز فاطمہ علی نے خواتین سے ملاقات کی اور ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام و ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور خواتین سے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں خواتین کو ایک ماں بہن اور بیٹی کے حوالے سے مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت ماں کے روپ میں اولاد کی تربیت کیلئے بچے کی پہلی درسگاہ ہے اور تربیت دینے کیلئے ایک تعلیم یافتہ ماں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے اسی لیے ماں کے پاوں تلے جنت ھے۔انشاءللہ تعلیم و تربیت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کرے گی۔

انھوں نے خواتین کی یونٹ سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ یونٹ بنائے تربیت کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے ہم علمائے کرام اور سینئر خواھران کے ذریعے تربیت اور دعائیہ پروگرام انعقاد کرنے میں بھرپور معاونت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مقامی خواتین کو روزگار اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرے گی جس میں میں سلائی کڑھائی سمیت مختلف گھریلو خواتین کو کاشتکاری کیلئےجدید طریقے سکھانے کیلئے بھی معاونت فراہم کریں گے۔آخر میں دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13716