6

ایرانی سفیرکا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  • News cod : 13821
  • 21 مارس 2021 - 22:24
ایرانی سفیرکا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کویڈ 19 میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے خود کو بنی گالا میں قرنطینہ کرلیا، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم کو معمولی بخار اور کھانسی کی شکایت کی تصدیق کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13821