14

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا دورہ کربلا اور آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 13828
  • 22 مارس 2021 - 1:37
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا دورہ کربلا اور آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات
گذشتہ دن نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کربلا معلی میں نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کیلئے آنے والے پاکستانی زائرین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بنایا گیا پاکستان ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عراق کے شہر نجف اشرف اور کربلا معلی کا دورہ کیا ہے۔

گذشتہ دن نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کربلا معلی میں نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کیلئے آنے والے پاکستانی زائرین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بنایا گیا پاکستان ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر عراق میں تعینات پاکستانی سفیر نے ہاؤس کی تعمیر سے متعلق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13828