15

محسن ملت نے جو پھول اگائے تھے وہ آج ایک باغ کی صورت پوری دنیا میں علم کی خوشبو بکھیر رہے ہیں،حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو

  • News cod : 14023
  • 23 مارس 2021 - 13:17
محسن ملت نے جو پھول اگائے تھے وہ آج ایک باغ کی صورت پوری دنیا میں علم کی خوشبو بکھیر رہے ہیں،حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو نے کہا کہ مادر علمی اور شیعیان پاکستان کے مرکز حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کی بنیاد محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی نے محدود وسائل کے باوجود اخلاص کے ساتھ رکھی تھی جو آج ایک تنومند درخت بن چکا ہے۔ ان شاءاللہ ترقی کا یہ سفر ظہور امام زمان (عج) تک قائم رہے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق منیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی برسی کا اجتماع اس سال کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر منعقد ہوا. اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو نے کہا کہ مادر علمی اور شیعیان پاکستان کے مرکز حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کی بنیاد محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی نے محدود وسائل کے باوجود اخلاص کے ساتھ رکھی تھی جو آج ایک تنومند درخت بن چکا ہے۔ ان شاءاللہ ترقی کا یہ سفر ظہور امام زمان (عج) تک قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالم کی صحبت کے بڑے فوائد ہیں جس سے انسان دین کے حوالے سے بہت کچھ سیکھتا ہے اس طرح وہ اپنے علاوہ دوسروں کی نجات کا بھی سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور ہمیشہ تعلیمات محمد و آل محمد (ص) کی ترویج کے لیے صف اول میں رہا ہے۔ علم کا راستہ انتخاب کرنا بہت بڑی سعادت، عبادت اور نعمت الہیٰ ہے اور علم انسان کی بخشش کا ذریعہ بھی ہے۔ روایت کے مطابق جب کوئی بچہ دینی تعلیم یا قرآنی تعلیم کا آغاز کرتا ہے اور ابھی وہ بسم اللہ شروع کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے مرحومین کی قبور پر رحمت نازل کرنا شروع کرتا ہے۔
حجۃ الاسلام باقر گھلو نے مزید کہا کہ عابد اور عالم کی صحبت میں بہت فرق ہے۔ روایت میں ہے کہ کسی عالم کے پاس ایک لحظہ رہنا ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ علماء کی صحبت سے نیکی اور بدی کی پہچان ہوتی ہے، اس کے ذریعے خوف خدا میں اضافہ ہوتا ہے اور نماز روزہ حج زکاة وغیرہ کی درستگی ہوتی ہے اور ایمان کی حفاظت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیاں گزر جانے کے باجود محسن ملت کی شخصیت ان کے علم، شاگردوں اور تصانیف کی شکل میں ہمارے درمیاں موجود ہے اور انکی روح کو خوش رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ انہوں نے جن نیک مقاصد کے لئے خلوص دل سے اس مادر علمی کی بنیاد رکھی ان کے حصول کے لیے کوشش کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14023

ٹیگز