5

پاکستان دنیا میں سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ کے سے عنوان متعارف ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

  • News cod : 14143
  • 25 مارس 2021 - 14:58
پاکستان دنیا میں سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ کے سے عنوان متعارف ہوا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کو ایران کا برادر اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستان کا اپنے برادر اور ہمسایہ ملک ہونے پر فخر ہے۔ہم حکومتوں اور قوموں کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے تویٹر پیج پر یوم پاکستان کی مناسبت سے “پاک ایران دوستی پائندہ باد” کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 65 سال پہلے، آج کے دن یعنی 23مارچ کو، پاکستان دنیا میں سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ کے عنوان متعارف ہوا۔

انہوں نے پاکستان کو ایران کا برادر اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستان کا اپنے برادر اور ہمسایہ ملک ہونے پر فخر ہے۔ہم حکومتوں اور قوموں کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
پاک ایران دوستی پائندہ باد!

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14143