10

بہترین شیعہ زمانہ غیبت کے شیعہ ہیں، حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی

  • News cod : 14188
  • 25 مارس 2021 - 19:57
بہترین شیعہ زمانہ غیبت کے شیعہ ہیں، حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی
حضرت آیت اللہ صافی نے جنرل حسین اشتری سے ملاقات میں اعیاد شعبانیہ اور سال نو کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ بہترین شیعہ زمانہ غیبت کے شیعہ ہیں؛ کیونکہ وہ ایام غیبت کی سختیوں پر صبر کرتے ہیں؛ لہٰذا انہیں اپنی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ صافی نے جنرل حسین اشتری سے ملاقات میں اعیاد شعبانیہ اور سال نو کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ بہترین شیعہ زمانہ غیبت کے شیعہ ہیں؛ کیونکہ وہ ایام غیبت کی سختیوں پر صبر کرتے ہیں؛ لہٰذا انہیں اپنی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ کافی زحمت برداشت کرتی ہے۔ اس پر حضرت صاحب الزمان (عجل اللہ فرجہ الشریف) کی نظر کرم ہے۔ میں ہمیشہ آپ لوگوں کے لئے دعاگو ہوں ، اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے اور خدمت خلق کی توفیق سے سرفراز رکھے۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے کام آنے خصوصا ضعیف اور کمزور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جو انتہائی اجرو ثواب کا باعث ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14188